اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شعیب اختر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شعیب اختر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

 

کرکٹر شعیب اختر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ سابق فاسٹ بولر نے نومولود کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔

شعیب اختر نے اپنے چاہنے والوں کو یہ خوشی کی خبر بذریعہ انسٹاگرام سنائی۔

سابق فاسٹ بولر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کا نام نورے علی اختر لکھا اور بتایا کہ بیٹی کی پیدائش جمعہ کی نماز کے وقت 19 شعبان المعظم یکم مارچ 2024 کو ہوئی ہے۔

شعیب اختر نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں انہیں نومولود کو گود میں اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کی دعاؤں کا طلبگار ہوں۔

یاد رہے کہ شعیب اختر کے دو بیٹے ہیں اور اب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان کے پہلے بیٹے کی پیدائش 7 نومبر 2016 کو اور دوسرے بیٹے کی پیدائش 14 جولائی 2019 کو ہوئی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481