اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فاتح

دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فاتح

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

 

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پاکستان سپری لیگ سیزن 9 کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹریز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم کراچی کنگز کے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 166 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شرفین ردر فورڈ58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جیسن رائے نے 52اور سعود شکیل نے 24 رنز بنائے ۔

 

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی اور زاہد محمود نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

قبل ازیں کراچی کنگز کی جانب جیمز ونس 37، محمد نواز 28، ٹم سائفرٹ 20، عرفان خان 15، کیرون پولارڈ 13، شعیب ملک 12 ، حسن علی 2 اور کپتان شان مسعود 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انور علی 25 اور زاہد محمود 3 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 3، عثمان طارق اور عقیل حسین نے 2، 2 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے 1 وکٹ حاصل کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481