اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہوم گرائونڈ پر کراچی کنگز کو شکست

ہوم گرائونڈ پر کراچی کنگز کو شکست

کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 165 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ 48 اور عرفان خان 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
کپتان شان مسعود نے 27، ٹیم سیفرٹ نے 8، لیوس ڈوپلوئے نے 24 ، شعیب ملک اور محمد نواز نے 6، 6 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغا سلمان اور حنین شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

رواں ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز اپنے 3 میچز جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 4 میچز کھیل چکی ہے۔ کراچی کنگز کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دو میچز میں فتح حاصل ہوئی۔

دوسری جانب شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین میچز میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481