اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بینک آف امریکا نے پاکستان کے ڈالر بانڈ کا درجہ بڑھا دیا

بینک آف امریکا نے پاکستان کے ڈالر بانڈ کا درجہ بڑھا دیا

 

بینک آف امریکا نے پاکستان کے ڈالر بانڈ کا درجہ مارکیٹ ویٹ سے بڑھا کر ہیوی ویٹ کردیا۔

بینک آف امریکا کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈ کا بھاؤ مارکیٹ کے بھاؤ سے زیادہ ہے۔

امریکی میڈیا ادارے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈالر بانڈ میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے، سیاسی بے یقینی ختم ہونے سے پاکستانی ڈالر بانڈ اچھا قرار دیا جانے لگا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں الیکشن نے سیاسی بے یقینی کم کی ہے، پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پالیسی خدشات گزشتہ برس جیسے ہیں، آئی ایم ایف معاہدے سے وہ بھی ختم ہوں گے، پاکستان کے لیے نیا آئی ایم ایف پروگرام اعتماد بڑھائے گا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی بانڈ کی قیمت پر ایس اینڈ پی کی ریٹنگ بہتری کی توقعات کا اثر بھی ہوگا، مارکیٹ کی نظریں البتہ کابینہ کے انتخاب پر رہیں گی، آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کی کابینہ اراکین کی صلاحیت پر نظریں رہیں گی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2026ء کے لیے پاکستان کے بانڈ کا بھاؤ اس وقت 77 ڈالر ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481