اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حماس کے حملوں میں میجر سمیت 7 اسرائیلی فوجی مارے گئے

اسرائیل نے حماس کے شہید رہنما صالح العاروری کی بہنوں کو حراست میں لے لیا

خان یونس اور الزیتون میں حماس کے  حملوں میں میجر سمیت 7 اسرائیلی فوجی مارے گئے،جبکہ متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔

مجاہدین کا کہناہے کہ اس وقت غزہ میں الزیتون کا محاذ سب سے بڑا ہے جہاں اسرائیلی فوج اور مجاہدین کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں اور صیہونیوں کے مقابلے میں مجاہدین کو غلبہ حاصل ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقے الزیتون میں حماس کے حملوں میں اسرائیلی فوج کی ’شیکڈ بٹالین‘ کے ایک کمپنی کمانڈر میجر ایال شومینوف سمیت 4 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد ہوگئے۔ واضح رہے کہ ایال شینوف اسرائیلی فوج کا وہ کمانڈر ہے جس نے گزشتہ دنوں ایک وائرل وڈیو میں فلسطینیوں کے مکانات بمباری سے تباہ ہونے کے بعد قہقہہ لگایا تھا۔ مجاہدین کےمطابق ایال شومینوف کو حماس کے اسنائپر نے نشانہ بنایا۔

معاہدے کی خلاف ورزی،حماس نے یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کر دی

معاہدے کی خلاف ورزی،حماس نے یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کر دی..فائل فوٹو 

 

حماس کے مطابق مجاہدین نے میزائل حملوں میں اسرائیلی فوج کی کئی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک بھی تباہ کیے۔ اس کے علاوہ ایک اور میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کا ٹرک بھی تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاک اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے اسرائیلی فوج نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔ مجاہدین کا کہناہے کہ  الزیتون محلہ اس وقت لڑائی کا سب سے بڑا محاذ ہے۔ جہاں اسرائیلی فوج اور مجاہدین کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ حماس کا کہناہے کہ جھڑپوں میں انہیں دشمن پر غلبہ حاصل ہے اور وہ بہادری کی نئی داستانیں رقم کررہے ہیں۔ مجاہدین کا کہنا ہے کہ جلد پوری دنیا کے مسلمانوں کو خوشخبریاں دیں گے۔

 

دوسری جانب خان یونس میں بھی حماس سے زمینی جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ اسرائیلی فوج نے جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک 579 افسران اور اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف کیاہے، جن میں 240 غزہ کے اندر زمینی لڑائی میں مارے گئے۔ ادھر غزہ میں غذائی قلت مزید شدت اختیار کرگئی ہے، الشفا اسپتال میں غذائی قلت سے 2 ماہ کا بچہ انتقال کر گیا۔وفا نیوز ایجنسی کے مطابق بچے کی موت دودھ اور بنیادی سامان نہ ملنے کے سبب واقع ہوئی۔طبی عملے کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک خاتون کو دیکھا جو اپنے بچے کو گود میں لےکر مدد کے لیے چیخ رہی تھی، ایسا لگ رہا تھا کہ اس کا بچہ اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کے سبب اقوام متحدہ کی ایجنسی نے امدادی سرگرمیاں بند کر دی ہیں، جس کے سبب شمالی غزہ قحط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

Seven Israeli soldiers, including a major, were killed in Hamas attacksحماس کے حملوں میں میجر سمیت 7 اسرائیلی فوجی مارے گئے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481