اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکہ اور برطانیہ کے یمن میں 18 مقامات پر فضائی حملے 

امریکہ اور برطانیہ کے یمن میں 18 مقامات پر فضائی حملے 

امریکہ اور برطانیہ کے یمن میں 18 مقامات پر فضائی حملے

 

امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں فضائی حملے کیے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں آٹھ مقامات پر حوثیوں کے 18 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

 

ایران نے امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کو یمن کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ جنگی جرائم اور نسل کشی کرنے والے اسرائیل کے حمایتی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ غاصب مجرم ریاست کے تحفظ اور ناجائز مفادات کو بین الاقوامی امن و سلامتی سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ برطانیہ غزہ جنگ روکنے کے بجائے اس ملک پر حملہ کر رہے ہیں جو غزہ جنگ رکوانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈال رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481