اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

متعلقہ اداروں کی غفلت سے ایبٹ آباد کچرے کا ڈھیر بن گیا

images 1

ہزارہ ریجن کے خوبصورت صدر مقام ایبٹ آباد میں جگہ جگہ گندگی کے انبار لگ چکے ہیں جس کے نتیجہ میں تعفن اور بدبو سے گزرنا بھی محال ہو گیا ۔ٹی ایم اے اور واسا کی حدود میں کچرا کنڈیاں لبالب بھر چکی ہیں، گلی محلوں میں کچرے کے ڈھیر لگنے سے شہریوں ،مسافروں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایبٹ آباد میں ہائیکورٹ کے احکامات پر سلہڈ میں فلتھ ڈپو ختم کرنے کے بعد دھمتوڑ کچرا کنڈی پر بھی عدالتی حکم امتناعی کے بعد شہر کچرا کنڈی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔مختلف مقامات پر کچرا کنڈیوں میں گندگی جمع ہونے اور تعفن پیدا ہونے کی وجہ سے گزرنا بھی محال ہے اور اہم مقامات پر ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پیدا ہو رہا ہے ۔

لنک روڈ ،بندکھوہ ،ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ملحقہ اور بازار میں گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔جس سے طرح طرح کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔قدرتی نظاروں سے مالامال ایبٹ آباد میں انتظامی غفلت کے نتیجہ میں دن بدن مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481