اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی اپوزیشن نے پلوامہ ڈرامے پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مودی امریکہ سے تعلقات بچانے کیلئے ”را“ کے افسر کو قربانی کا بکرا بنانے پر راضی

بھارتی اپوزیشن نے پہلے سے مشکوک پلوامہ حملے پر مزید سوالات اٹھا دیئے ہیں اور کہا ہے کہ 350 کلو دھماکہ خیز مواد 8 لاکھ فوج کی ناک کے نیچے سے کیسے گزرا،  اور پھر بعد میں مقامی ساختہ بارودی مواد کہہ کر جان کیوں چھڑائی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رچائے گئےپلوامہ ڈرامے کو 5 سال مکمل ہو چکے ہیں. اس حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ 14 فروری 2019 کو پلوامہ خودکش حملے میں 40 بھارتی فوجی مارے جانے پر مودی سرکار نے الزام پاکستان کے سر تھوپ دیا تھا، اور اس کے بعد بھی جھوٹ پر جھوٹ بول کر ڈرامائی منظر نامہ پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مودی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقیقت کا اعتراف کرنے کے بجائے پاکستان کا ایف16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ بھی مودی کیا۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ جب خود کش حملہ اور دھماکہ خیز مواد مقامی ہے تو حملے کا الزام پاکستان پر کیسے لگایا جا سکتا ہے؟ یہ بھی اہم سوال ہے کہ دھماکہ خیز مواد پاکستان سے پلوامہ تک 8 لاکھ بھارتی فوج کے ناک کے نیچے سے کیسے اسمگل ہو گیا؟ مودی سرکار 350 پاکستانی شہریوں کو ہلاک کرنے کے دعوے کا ثبوت فراہم کرنے میں کیوں ناکام رہی؟

اسی طرح پاکستان ماضی میں بھی کئی بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے منصوبوں کو بے نقاب کر چکا ہے، 16 جنوری 2021 کو دی وائر کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملہ مودی سرکار کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا۔ ستیہ پال ملک کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر اپنی حکومت اور بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کرے گی، کیا مودی سرکار آنے والے انتخابات کے لیے دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک جیسے ڈرامے کا سہارا لے گی۔

Indian opposition attacked the Modi government over the Pulwama drama

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481