اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے ہرادیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے ہرادیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے ہرادیا
پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 139 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

قبل ازیں اسلام آباد کی جانب سے آغاز سلمان نے 33 رنز بنائے، ایلیکس ہیلز نے 21، فہیم اشرف اور کولن منرو نے 20 ، 20 جبکہ جارڈن نے 19 رنز بنائے، عماد وسیم 9 ، کپتان شاداب خان 2 اور اعظم خان ایک رن بناسکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد اور محمد وسیم نے3، 3، عقیل حسین نے 2 جبکہ محمد حسنین نے 1 وکٹ حاصل کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481