اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

این اے 43: آزاد امیدوار داور خان کنڈی کامیاب

این اے 43: آزاد امیدوار داور خان کنڈی کامیاب

 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 کے تمام 348 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ جاری کردیا گیا۔

اس نشست کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار داور خان کنڈی 64468 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیدوار مفتی اسعد محمود 63886 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث 8 فروری کو این اے 43 ٹانک و ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ نہیں ہوسکی تھی۔

جے یو آئی (ف) کے امیدوار مولانا اسعد محمود نے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی۔

باقی رہ جانے والے حلقوں پر پولنگ 17 فروری کو شیڈول تھی جسے تبدیل کرکے 19 فروری کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 348 پولنگ اسٹیشنز میں سے 342 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو 826 ووٹوں کی برتری حاصل تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481