اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

روسی اپوزیشن لیڈر ’الیکسی ناولنی‘ جیل میں پراسرار طور پر ہلاک

روسی اپوزیشن لیڈر ’الیکسی ناولنی‘ جیل میں پراسرار طور پر ہلاک

روسی اپوزیشن لیڈر ’الیکسی ناولنی‘ جیل میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی جیل میں 19 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے اور دوران قید پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے، الیکسی ناولنی روس کے سرد ترین علاقوں میں سے ایک شہر خارپ میں ’پولر وولف کالونی‘ میں قید تھے، یہاں کا موسم ہمیشہ سرد رہتا ہے۔

جیل کے حکام نے بتایا ہے کہ ناولنی چہل قدمی کے بعد اچھا محسوس نہیں کر رہے تھے جس کے فورا بعد ہی وہ بے ہوش ہوگئے، طبی عملے نے موقع پر پہنچ کر ان کا معائنہ کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

طبی عملے کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات کا تعین اب تک نہیں کیا جا سکا جبکہ صدارتی محل کے مطابق صدر پیوٹن کو ناولنی کی موت سے آگاہ کردیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481