اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا

پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا

سینٹرل کنٹریکٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ دورہ آسٹریلیا 24-2023 کےلیے پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہونے سے ان کے انکار کی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی سبی) نے فاسٹ بولر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے سینٹرل کنٹریکٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ دورہ آسٹریلیا 24-2023 کےلیے پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہونے سے ان کے انکار کی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی ایک کمیٹی کی طرف سے مکمل سماعت کے عمل کے بعد اور معاملے میں شامل تمام سٹیک ہولڈرز کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حارث کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023 سے ختم کر دیا گیا ہے اور انہیں30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی این او سی بھی جاری نہیں کی جائے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کےلیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کےلیے اعزاز کی بات ہے۔ کسی بھی طبی رپورٹ یا معقول وجہ کہ عدم موجودگی میں پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بننے سے انکار سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481