اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ بحال

پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ بحال

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کی آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ بحال ہو گئی ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کی انتظامیہ نے پیغام جاری کیا ہے۔

 

پی ایس ایل انتظامیہ نے پیغام میں کہا ہے کہ ویب سائٹ بحال ہو گئی ہے، شائقین کرکٹ اب آن لائن ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر گزشتہ روز شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونا تھی جس کے چند گھنٹوں کے بعد ہی اس پر سائبر حملہ ہو گیا تھا۔

 

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے ٹکٹ فروخت کا معاہدہ نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481