اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

این اے 99 سے عاصم منیر اور عمران خان مدِمقابل

این اے 99 سے عاصم منیر اور عمران خان مدِمقابل

 

ملک میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی دلچسپ واقعات رونما ہونے شروع ہوگئے ہیں، کہیں خونی رشتے آپس میں ایک دوسرے کے مقابل ہیں

 

تو کہیں ایسے نام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جنہیں دیکھ کر حیرت سے منہ کھلا رہ جاتا ہے۔

 

ایسا ہی کچھ ہو رہا ہے فیصل آباد کے حلقہ این اے 99 میں، جہاں عاصم منیر اور عمران خان ایک دوسرے کے خلاف انتخابی میدان میں اترے ہوئے ہیں۔

لیکن یہ وہ عاصم منیر اور عمران خان نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں۔

 

جن دو شخصیات کا ہم ذکر کر رہے ہیں وہ اصل عمران خان اور آرمی چیف عاصم منیر نہیں،

 

بلکہ ان کے ہمنام ہیں جو فیصل آباد میں آمنے سامنے ہوں گے۔

 

فیصل آباد میں عاصم منیر جماعتِ اسلامی کے امیدوار ہیں جو ”ترازو“ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے،

 

جبکہ ان کے مدِمقابل تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے عمران خان ہیں جن کا انتخابی نشان ”کرین“ ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481