اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

سپر سکس کے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 رنز سے شکست دے دی، پاکستانی باؤلرز کے شاندار کم بیک کے باعث کم سکور کے باوجود پاکستان نے فتح اپنے نام کی۔

گرین شرٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4۔40 اوورز میں 155 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، عرفان منہاس 34 اور شازیب خان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، روہانت دواللہ بورسن اور شیخ پرویز نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

156 رنز کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم 35.5 اوورز میں 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی، محمد شہاب جیمز نے 26 رنز کی باری کھیلی، عبید شاہ نے 44 رنز کے عوض پانچ شکار کیے۔

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مقابلے 6 اور 8 فروری کو کھیلے جائیں گے، پاکستان انڈر 19 ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 8 فروری کو مدمقابل ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481