اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری: برفباری میں پھنس جانے والی کراچی کی فیملی کو ریسکیو کرلیا گیا

مری: برفباری میں پھنس جانے والی کراچی کی فیملی کو ریسکیو کرلیا گیا

 

کراچی سے مری گھومنے جانے والی فیملی برف باری میں پھنس گئی، متاثرہ فیملی نے نجی ٹی وی سے رابطہ کرکے واقعے سے متعلق بتایا۔

 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری قاسم اعجاز کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا عمل جاری ہے،

 

برفباری کے باعث پھنسی کراچی کی فیملی کو ریسکیو کرلیا گیا۔

 

اس سے قبل مری میں پھنسنے والی فیملی کا کہنا تھا کہ ہم دو دن سے پھنسے ہوئے ہیں کسی نے مدد نہیں کی،

 

ہمارے پاس کھانے پینے کا کوئی سامان بھی نہیں ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں  مری میں برفباری سے بند روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

 

متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ہماری کوئی مدد نہیں کی جا رہی، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

 

 

کراچی سے مری گھومنے کیلئے جانے والی فیملی کے افراد نے بتایا کہ ان سے 15 منٹ کی دوری پرمشینری ہے لیکن اب تک کوئی مدد نہیں کی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں  برفباری ،مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

 

 

انہوں نے کہا کہ ہماری فیملی میں 17 سے 18 لوگ موجود ہیں، ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں ہماری مدد کی جائے۔

 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری قاسم اعجاز کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا عمل جاری ہے،

 

برفباری کے باعث پھنسی کراچی کی فیملی کو ریسکیو کرلیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481