اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں برفباری سے بند روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

مری میںبرفباری سے بند روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

 

ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز شدید برفباری کے باعث ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں .سیاح اور مسافر گھنٹوں گاڑیوں میں ہی مقید ہو کر رہ گئے

 

این ایچ اے کی غفلت کے باعث کھجٹ، لکوٹ، ملاچھ اور دیگر مقامات سے برف کو بروقت نہ ہٹایا جا سکا جس کے نتیجے میں سڑک کے

 

دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور سیاح گھنٹوں ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے جس پر سترہ میل کے مقام سے گاڑیوں کو روک دیا گیا۔۔

 

رات گئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے اپنی نگرانی میں محکمہ ہائی وے مشینری سے سڑکوں سے برف کی صفائی کا کام مکمل کروا کر رات گئے

 

ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا بعدازاں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی سے مشاورت کے بعد سیاحوں کو مری میں داخل ہونے کی اجازت دے دی

 

مری میں برفباری کی اطلاعات ملتے ہی ملک بھر سے سیاحوں نے برفباری کے حسین مناظر دیکھنے کیلئے مری کارخ کرلیا تھا

 

ڈی سی مری نے کہا کہ مری میں سیاحوں کا داخلہ بند کرنے کیلئے مری کی ضلعی انتظامیہ سے مشارت کے بعد بند کیا گیا تھا

 

اور جیسے ہی روڈ کلئیر ہوئے تو فوری طور پر روڈ کھول دیئے گئے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اسلام آباد اورضلعی انتظامیہ

 

مری سیاحوں کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں انہوں نے سیاحوں کوہدایات دی ہیں کہ

 

موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481