اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکا کا ایف-16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

امریکا کا ایف-16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

سیول: جنوبی کوریا کے مغربی ساحل پر امریکا کا ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہے۔

 

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فضائیہ کے یونٹ نے بتایا کہ ایف-16 جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے میں واقع سمندر میں گرکر تباہ ہوا جبکہ پائلٹ کو بچالیا گیا ہے

۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریا میں ایف-16 کے گر کر تباہ ہونے کا یہ ایک مہینے کے اندر دوسرا واقعہ ہے۔

 

امریکی فضائیہ کے یونٹ نے بیان میں کہا کہ ایف-16 جنگی فیلکن طیارہ 8 فائٹر ونگ میں شامل تھا اور سمندر کے اوپر پرواز کے دوران ایمرجنسی پیش آئی اور اسی دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

 

بیان میں کہا گیا کہ پائلٹ بحفاظت طیارے سے نکل چکے تھے اور ایک ہفتے بعد بحفاظت مل گئے، جن کی حالت بہتر تھی لیکن طبی جائزے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

امریکی فضائیہ کی 8 فائٹرر ونگ کے کمانڈر کرنل میتھیو سی گئیٹکے نے کہا کہ ہم جمہوریہ کوری

 

ا اور اپنی ٹیم کے ارکان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پائلٹ کو بچانے کے لیے کامیابی کارروائی کی اور اب ہم طیارے کا ملبہ ڈھونڈنے کے لیے کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات سے اس وقت تک جاری نہیں کی جائیں گی جب تک مکمل تفتیش نہیں ہوتی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481