اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب

Jay Shah elected president of Asian Cricket Council

 

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہو گئے، ان کو مسلسل تیسرے سال اے سی سی کا صدر منتخب کیا گیا۔

انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور اور سی او او سلمان نصیر نے کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ 2025ء میں اے سی سی کی صدارت سنبھالے گا۔

سری لنکا کرکٹ نے لگاتار دوسری مرتبہ اے سی سی کی صدارت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے جے شاہ کو کام جاری رکھنے کا کہا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ سال بھی اپنی روٹیشن باری چھوڑ دی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481