اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سوڈان میں پاک فوج کے امن دستے پر حملہ، سپاہی شہید

ac2eaf7d 356f 4997 9399 87b4f4e4b74a

سوڈان کے متنازع علاقے میں تعینات پاک فوج کےامن دستوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی امن دستہ دو مقامی مریضوں کو اسپتال لے جا رہے تھا کہ اس دوران گھات لگائے دہشت گردوں نے قافلے پر فائرنگ کردی۔

اس حملے پر پاکستانی امن دستوں نے مؤثر جواب دیا اور عسکریت پسندوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق نے جام شہادت نوش کیا جبکہ دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ا یس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امن دستے نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے لگن کی وجہ سے خود کو ممتاز رکھا ہے، آج تک پاکستانی امن دستوں کے181 جوانوں نے دنیا بھر میں امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481