اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بیرسٹر جاوید عباسی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے امیدوار بن گئے

da5dd9b1 45e6 4d08 b958 c83d30d61f88

تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اور سردار مہتاب گروپ کے درمیان ڈیل کےتحت  ایبٹ آباد کی انتخابی سیاست میں ایک بڑی پیشرفت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پی کے 42 سے سردار مہتاب عباسی کے حمایت یافتہ امیدوار صوبائی اسمبلی بیرسٹر جاوید عباسی کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 16 کی صوبائی نشست پر ڈرامائی تبدیلی سامنے آئی ہے  اور سردار مہتاب گروپ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سابق  ایم پی اے اور سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کے امیدوار بن گئے ہیں۔

آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے بیرسٹر جاوید عباسی کو باقاعدہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے حمایت یافتہ امیدوار نامزد کر دیے گئے ہیں جبکہ پی ٹی ائی پارلیمنٹیرینز کےپہلے سے نامزد امیدوار سردار شیر بہادر بیرسٹر جاوید کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔

سیاسی حلقے اس تبدیلی کو سردار شیر بہادر کی بہترین سیاسی حکمت عملی قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ بیرسٹر جاوید کے اس اقدام سے ان کے حلیف سردار رجب عباسی کو فائدہ پہنچے گا اور پی ٹی آئی کا پیٹنٹ ووٹ خالصتاً رجب عباسی کے حصے میں آئے گا۔ تاہم دوسری طرف باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیشرفت کوبڑی سطح پر سردار مہتاب اور سابق وزیراعلی اور پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کے درمیان انڈرسٹینڈنگ کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے جس کے اثرات این اے 16 اور دیگر حلقوں میں بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

دوسری طرف تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف پارلیمنٹرین یعنی پرویز خٹک گروپ نے این اے سولہ ایبٹ آباد سے اپنے امیدوار سردار شمریز سے راہیں جدا کر لی ہیں اور اِس حلقے میں سردار مہتاب احمد کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

Barrister Javed Abbasi became the PTI parliamentary candidate,بیرسٹر جاوید عباسی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے امیدوار بن گئے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481