اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خالصتان ریفرنڈم کے امریکی مرحلے کا آغاز

خالصتان ریفرنڈم کے امریکی مرحلے کا آغاز

سکھ فارجسٹس کے زیراہتمام ’خالصتان‘ سے متعلق ریفرنڈم کے لیے امریکی مرحلے کا آغاز ہوگیا، اس حوالے سےسان فرانسسکو میں ووٹنگ جاری ہے۔

ووٹنگ کے لیے امریکا بھر سے ہزاروں سکھ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔

ووٹنگ کے موقع پر سکھ علیحدگی پسند رہنما گر پتونت سنگھ پنو بھی ہائی لیول سیکیورٹی میں وہاں موجود ہیں۔

سوک سینٹرمیں جاری ووٹنگ میں غیرملکی مبصرین بھی موجود ہیں

جنہیں سکھ رہنماؤں نےبھارتی حکومت کےامتیازی سلوک سے آگاہ کر‌تے ہوئے کہا کہ مودی سرکارقتل وغارت کےزورپرتحریک خالصتان کو دبانا چاہتی ہے۔

 

اس ریفرنڈم کامقصد 35 لاکھ سکھوں کا بھارت سےنجات حاصل کرنا ہے۔

سکھ رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکھ برادری دریائے جمنا سے واہگہ تک آزاد خالصتان کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔

خالصتان ووٹنگ کا آغاز31 اکتوبر 2021 میں لندن سے سے ہوا اور اب تک یہ برطانیہ، سوئٹرز لینڈ، اٹلی، آسٹریلیا اور کینیڈا کے کئی شہروں میں ہوچکی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481