اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکی فوجیوں کی ہلاکت، بائیڈن کی اردن کو دھمکی

امریکی فوجیوں کی ہلاکت، بائیڈن کی اردن کو دھمکی

واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے شام کے قریب ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں گزشتہ رات امریکا کے لیے بہت سخت رہی۔

ہمارے 3 بہادر فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تینوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر ڈرون حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اپنے منتخب کیے گئے وقت اور انداز سے کریں گے۔

 

امریکی فورسز پر حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

شام کی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی مارے گئے تھے جبکہ 8 زخمی ہوئے تھے۔

 

حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ 3 فوجیوں کی ہلاکت امریکا کے لیے پیغام ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481