اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حمزہ شہباز کو دورانِ تقریر جوتا پڑ گیا

حمزہ شہباز کو دورانِ تقریر جوتا پڑ گیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو دورانِ تقریر جوتا پڑ گیا۔
سابق وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف کے صاحبزادے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو دہلی گیٹ لاہور جلسے میں دورانِ تقریر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ نوجوان کی جانب سے جوتا مارا گیا، لیگی کارکنان نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ لڑکے پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

لیگی متوالوں نے دل کھول کر نوجوان کی پھینٹی لگائی، مقامی رہنماؤں نے جوتا پھینکنے والے نوجوان کو کارکنان کے ہاتھوں سے بچایا اور ایک مکان میں لے گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481