اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صنم جاوید اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

صنم جاوید اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے امیدواروں صنم جاوید اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صنم جاوید اور شوکت بسرا کے کاغذات

 

مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی

جس میں عدالت نے پہلے الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کا وقت دیا

 

جس کے بعد عدالت نے ڈی جی لاء الیکشن کمیشن کی مصروفیت کے سبب سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی۔

 

بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید اور شوکت بسرا کی اپیلوں پر سماعت کی، عدالت نے دونوں امیدواروں کے کاغذات مسترد کرنےکے فیصلے کو کالعدم قرار دیا

 

اور الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے صنم جاوید کو این اے 120،119 اور پی پی 150 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

 

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو صنم جاوید اور شوکت بسرا کو انتخابی نشان دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ان حلقوں میں الیکشن شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے جائیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481