اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیپال کو ہراکر پاکستان سپر 6 میں پہنچ گیا

نیپال کو ہراکر پاکستان سپر 6 میں پہنچ گیا

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیپال کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

 

اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم ایونٹ کے سپر 6 مرحلے میں پہنچ گئی۔

 

جنوبی افریقہ کے ایسٹ لندن میں کھیلے گئے اس میچ میں نیپال انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 197 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

 

نیپال کے بپن راول نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے۔ دیپک ڈمری 29، ڈیوڈ کھرنال نے 23 اور سباش بھنڈاری نے 20 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پاکستان انڈر 19 کے عرفات منہاس نے 10 اوور میں 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

عبید شاہ اور احمد حسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد ذیشان اور علی اسفند کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ہدف 48ویں اوور میں حاصل کرلیا، اذان اویس نے 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

شامل حسین اور شاہ زیب خان 37 ، 37 جبکہ احمد حسن نے 29 اور ہارون ارشد نے 15 رنز بنائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481