اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غزہ میں حماس کیخلاف کارروائی کے دوران دھماکا؛ 24 اسرائیلی فوج ہلاک

غزہ میں حماس کیخلاف کارروائی کے دوران دھماکا؛ 24 اسرائیلی فوج ہلاک

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے دوران بارودیہ سرنگ دھماکے میں 24 فوجی مارے گئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے کسوفیم کی سرحد کے نزدیک حماس کے ٹھکانوں اور ان کے زیر استعمال عمارتوں کو تباہ کرنے کے دوران بارودی سرنگ دھماکا ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں حماس کے ٹھکانوں اور ان کے تباہ حال انفرا اسٹریکچر کو ڈھا کر ایک ’’بفر زون‘‘ قائم کرنے کی کوششوں کی جا رہی تھی تاکہ یہودی آباد کار اس محفوظ بفرون کے ذریعے اپنے واپس اپنے گھروں کو جا سکیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس نے آپریشن کے دوران اسرائیلی فورسز کی حفاظت پر مامور ایک ٹینک کو نشانہ بنایا جس کے بعد دو عمارتوں میں خوفناک دھماکا ہوا اور عمارتیں گر گئیں جس میں دو درجن سے زائد فوجی دب گئے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے حماس کے اس حملے میں 10 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم اب یہ تعداد بڑھ کر 24 ہوگئی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی برّی فوج غزہ میں 27 اکتوبر کو داخل ہوئی تھیں اور حماس کے خلاف زمینی کارروائیاں کر رہی ہے جس کے دوران مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 219 ہوگئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481