اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے پاس کتنی دولت ہے؟

شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے پاس کتنی دولت ہے؟

قومی کرکٹر شعیب ملک کی تیسری شادی کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

آج کل ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی زندگی سے متعلق ہر چیز اچانک صارفین کیلئے اہم ہو گئی ہے اور لوگ ان کے متعلق جاننے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

 

اداکارہ ثناء جاوید سے شعیب ملک کی شادی کی خبر پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی زیرِ بحث ہے۔

 

کرکٹر کی جانب سے یہ خبرشیئر کیے جانے اور ثانیہ کی فیملی کی جانب سے اُن کے خلع لینے کی تصدیق کے

بعد سے اس سابق جوڑی سے متعلق مختلف خبریں سامنے آرہی ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق اب ثانیہ مرزا کے اثاثے سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع بن گئے ہیں

کہ ان کے پاس بیشتر پاکستانی کھلاڑیوں سے کہیں زیادہ دولت ہے جو انہوں نے ٹینس کھیل کر حاصل کی ہے۔

 

بھارتی میڈیا کی جانب سے اثاثوں کی دی گئی تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا بھارتی شہر حیدرآباد اور متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں شاندار گھروں کی مالک ہیں

 

جن کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ صرف بھارتی شہر حیدرآباد میں ان کے گھر کی قیمت کا تخمینہ 140 ملین (14کروڑ روپے) لگایا گیا ہے۔

 

اس کے علاوہ ثانیہ کے پاس کئی مہنگی اور پرتعیش گاڑیاں بھی ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے 2022 میں مختلف منصوبوں سے 25 کروڑ بھارتی روپے کمائے۔

 

ان کے موجودہ اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یا 7 ارب پاکستانی روپے سے زائد ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481