اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پوری ایم کیوایم ہی الیکشن کا بائیکاٹ کردے گی،ناصر حسین شاہ

پوری ایم کیوایم ہی الیکشن کا بائیکاٹ کردے گی،ناصر حسین شاہ

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مصطفی کمال انتخابات کی صبح بائیکاٹ کردیں گے،

 

لگتا ہے کہ پوری ایم کیوایم ہی بائیکاٹ کردے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ اعظم خان نے بیان تبدیل کردیا ہے، بانی پی ٹی آئی صرف الیکشن پر مذاکرات چاہتے ہیں۔

 

نجی ٹی وی  کے پروگرام “ روبرو“ میں بات چیت کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی پورے سندھ سے کلین سوئپ کررہی ہے،

 

کراچی سے کشمور تک میئر جیالے ہیں، ایم کیوایم کی صورتحال بہت زیادہ پریشان کن ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ آج کے جلسے سے بھی ایم کیوایم کو فائدہ نہیں ہوگا، ایم کیوایم نے اپنے ہی مینڈیٹ کا استحصال کیا ہے۔

 

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے ایم کیو ایم کو فائدہ نہیں ہوگا، شہبازشریف مدمقابل ہوتے تو ہمارا مقابلہ سخت ہوتا،

 

’مصطفی کمال انتخابات کے دن صبح بائیکاٹ کردیں گے، لگتا ہے کہ پوری ایم کیوایم ہی بائیکاٹ کردے گی‘۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم والے پی پی اور پی ٹی آئی والوں سے جھگڑے کر رہے ہیں، ایم کیو ایم ہار کے خوف سے ایسی حرکتیں کر رہی ہے

 

، ایم کیوایم ایک سیٹ پر بھی کامیاب نہیں ہوگی۔

 

ناصر حسین نے کہا کہ جماعت اسلامی کچھ نشستیں نکال لے گی،

 

پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار بھی ایم کیو ایم کیلئے درد سر ہیں، 8 فروری کو پیپلزپارٹی بڑا سر پرائز دے گی۔

 

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب سے سرپرائز نتائج دے گی، جب مقابلہ ہوتا ہے تو جیت حوصلے کی ہوتی ہے، اس وقت ن لیگ کے حوصلے پست ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481