اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اداکار ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اداکار ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

 

شوبز کی معروف شخصیت ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

جہانگیر ترین کی جماعت ”استحکام پاکستان پارٹی“ سندھ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

ویڈیو میں پارٹی کے صوبائی صدر محمود مولوی اور ساجد حسن کو دیکھا جاسکتا ہے۔ محمود مولوی نے پارٹی پرچم ساجد حسن کے گلے میں ڈالا اور انھیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی جونیجو، سید علی حسین نقوی، رضوان خان،

مسرت شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ساجد حسن نے کہا کہ مجھے بہت عزت بخشی گئی، آئی پی پی میں آکر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ تبدیلی اچھی ہو تو اچھی لگتی ہے اور بری ہو تو بہت بری لگتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں، خدمت کے جذبے کے ساتھ آیا ہوں۔

ساجد حسن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے بھی بہت عزت دی تاہم آئی پی پی میں اس لئے آیا کہ اسے بہت ضرورت ہے

کہ لوگوں کیلئے کام کرے۔

انھوں نے کہا کہ جھگڑا کسی سے نہیں چاہتے، جس نے بھی پاکستان کیلئے کام کیا

 

اسے سلام پیش کرتا ہوں۔ سب سے گزارش ہے کہ اچھائیوں کو دیکیں بھائی چارے سے آگے بڑھیں، ملک کر پیار سے آگے لے کر چلیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481