اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے ہرادیا

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے ہرادیا

ایسٹ لندن: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے ہرادیا۔

جنوبی افریقا کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔

 

ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستانی اوپنر شاہ زیب خان 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 106 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان سعد بیگ نے 55 رنز بنائے

ریاض اللہ 46 اور عبید شاہ 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
افغانستان کی جانب سے خلیل احمد نے چار اور بشیر احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 26.2 اوورز میں 103 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

نعمان شاہ 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سہیل خان اور رحیم اللہ نے 20، 20 رنز بنائے جبکہ

 

حسن عیسیٰ خیل نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسکے علاوہ کوئی بھی افغان بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان کی طرف سے عبید شاہ نے 4، محمد ذیشان نے 3، عامر حسن اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی اوپنر شاہزیب خان کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481