پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کی حمایت کرنے پر سردار مہتاب عباسی کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔
مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے مہتاب عباسی کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔.
پارٹی اعلامیے کے مطابق سردار مہتاب عباسی کیخلاف پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا۔
قیادت سے ناراض مہتاب عباسی نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا، جبکہ مہتاب عباسی نے ایک انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کی تعریف بھی کی تھی۔
