اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سردارمہتاب کاسرپرائز۔لیگی امیدوار کیلئےخطرے کی گھنٹی بج گئی

ن لیگ کے سردار مہتاب گروپ کی پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 17 ایبٹ آباد کی سیاست میں بڑے موڑ نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے لئے خطرہ کی گھنٹی بجادی۔

 

واضح رہے کہ سابق گورنر وزیر اعلی سردار مہتاب احمد خان نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار علی خان جدون کی حمایت کردی ہے ۔

ضلع بھرمیں مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان نے سردار مہتاب کی ہدایت پر لبیک کرتے ہوئے بڑے عوامی اجتماع میں ببانگ دہل ساتھ نبھانے اور علی جدون کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز ایبٹ آباد میں ایک بڑی تقریب میں سردار مہتاب احمد خان کے جنبہ میں شامل ڈاکٹر جہانگیر خان، سابق ممبر ضلع کونسل ندیم مغل ،سابق سٹی صدر محمد خان سواتی ،نظریاتی گروپ کے صوبائی سینئر نائب صدر سردار عبدالرشید ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد اشفاق احمد ،تحصیل لوئر تناول کے طاہر خان تنولی ،مسلم یوتھ آرگنائزیشن کے صدر ملک صفدر اعوان سمیت دیگر سرکردہ افراد نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علی خان جدون کی کامیابی کے لئے کمر کس لی ۔

انتخابی اتحاد کے بعد شہر بالخصوص این اے 17 میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار مہابت خان اعوان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔اس موقع پر امیدوار این اے 17 علی خان جدون کا کہنا تھا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ماضی کے سخت سیاسی حریف ایک جگہ ہو سکتے ہیں ۔سردار مہتاب احمد خان اور امان اللہ خان نے ایبٹ آباد میں احترام کی سیاست کو فروغ دیا جو ریجن کے دوسرے اضلاع میں نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں ملکی حالات کے باعث آزاد حثیت سے الیکشن میں موجود ہیں ۔الیکشن میں جیت کر مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔

ایبٹ آباد سے سردار مہتاب،مرتضٰی جاوید سمیت 180 امیدوار میدان میں

ایبٹ آباد حلقہ این اے 16 سے سردار مہتاب،مرتضٰی جاوید عباسی آمنے سامنے (فائل فوٹو)

 

قبل ازیں مہتاب گروپ کے ترجمان ڈاکٹر جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ سردار مہتاب احمد خان کی  ہدایت پر این اے 17 میں علی خان جدون سے انتخابی اتحاد کیا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ این اے 16 سے سردار مہتاب احمد خان اور این اے 17 سے علی خان جدون مل کر ایبٹ آباد کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

سابق ممبر ضلع کونسل ندیم احمد مغل کا کہنا تھا ہمارا علی خان سے کوئی مطالبہ نہیں ہے صرف ایک درخواست ہے کہ وہ لوگوں کو عزت دیں۔ ہم سردار مہتاب احمد خان کے ساتھ 90 کی دہائی سے شانہ بشانہ ہیں ان کی ہدایت پر این اے 17 میں علی خان جدون کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481