اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

برطانیہ کی ایران سے حوثیوں کی پشت پناہی بند کرنے کا مطالبہ

برطانیہ کی ایران سے حوثیوں کی پشت پناہی بند کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

گفتگو کے دوران برطانوی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران یمن میں حوثیوں کی پشت پناہی بند کرے، ایران کو حوثیوں کو ہتھیار اور انٹیلی جنس کی فراہمی بند کرنی چاہیے۔

ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ایران بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

برطانوی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ حسین امیر عبداللہیان پر واضح کر دیا ہے کہ ایران علاقائی صورتِ حال کو لاپروائی کی کارروائی اور دوسروں کی خود مختاری کی خلاف ورزی کے لیے استعمال کرنا بند کرے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481