اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اعظم سواتی عام انتخابات سے دستبردار ہوگئے

اعظم سواتی عام انتخابات سے دستبردار ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی عام انتخابات سے دستبردار ہوگئے، ان کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن نہ لڑنے کے بیان پر اعظم سواتی کا کیس نمٹادیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں تین ججز پر مشتمل لارجر بینچ نے اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

اعظم سواتی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کے دو وجوہات پر کاغذات مسترد ہوئے،

 

پہلا یہ کہ اعظم سواتی مفرور ہے اور دوسرا یہ کہ دستخط جعلی ہیں۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ اعظم سواتی نے ٹکٹ واپس کردیا، وہ الیکشن نہیں لڑ ر رہے، پھر کیوں کیس سن رہے،

 

پھر تو ہم ویسے ہی بحث کریں گے، جب اعظم سواتی الیکشن نہیں لڑ رہے تو درخواست واپس لے لیں۔

دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے اعظم سواتی کا کیس نمٹا دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481