اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران کا پاکستان پرحملہ،چین کا دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے کی اپیل

ایران کا پاکستان پرحملہ،چین کا دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے کی اپیل

 

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایران کی جانب سے ہونے والے حملے پر چینی وزارت خارجہ نے دونوں ملکوں کو تحمل سے کام لینے کی اپیل کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے،

 

ایرانی سرکاری ٹی وی کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

 

پاکستان نے ایرانی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستانی فضائی حدود کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے

 

اور تہران کو خبردار بھی کیا ہے کہ اس طرح کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں،

 

نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہو گی , ایرانی سکیورٹی فورسز کے ڈرون اور میزائل حملوں میں دو بچیاں شہید اور 3 زخمی ہوئی تھیں۔

اس معاملے پر چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ایران اور پاکستان سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے,

 

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین سے کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کرتے ہیں،

 

امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے دونوں ملک مل کر کام کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481