اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ائیر فورس آفیسر مِس امریکا منتخب

ائیر فورس آفیسر مِس امریکا منتخب

امریکی ائیر فورس میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدے پر تعینات آفیسر میڈیسن مارش نے امریکا بیوٹی پیجنٹ کا تاج اپنے نام کرلیا۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ میڈیسن مارش ائیر فورس میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عہدے پر فائز ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی حاضر سروس افسر نے اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

 

میڈیسن مارش پبلک پالیسی پروگرام میں ماسٹرز کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔ وہ ڈیوٹی پر ہوتے ہوئے پہلی مرتبہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق اتوار کو امریکی ریاست فلوریڈا میں مِس امریکا کے ہونے والے مقابلوں میں میڈیسن مارش نے خوبصورت ترین امریکی خاتون کا تاج اپنے سر سجایا۔

 

میڈیسن مارش کا تعلق امریکی ریاست کولوراڈو سے جبکہ اس مقابلے میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایلی بریوکس دوسرے نمبر پر آئیں۔

 

میڈیسن مارش کو مِس یونیورس بننے پر امریکی فضائیہ کی جانب سے بھی مبارک باد دی گئی۔

 

واضح رہے کہ میڈیسن مارش ایئر فورس اکیڈمی سے فزکس میں گریجویشن سے کچھ دن پہلے مئی 2023ء میں مِس کولوراڈو قرار پائی تھیں

 

جس کے بعد اُنہوں نے ایئر فورس میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ شمولیت اختیار کی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481