اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ساس بہو کی لڑائی سپریم کورٹ پہنچ گئی

ساس بہو کی لڑائی سپریم کورٹ پہنچ گئی

 

ساس بہو کے درمیان لڑائی کا معاملہ سپریم کورٹ جا پہنچا جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 10 تولہ سونے نہ دینے سے متعلق ساس کی اپیل خارج کردی۔

 

سپریم کورٹ میں صبیحہ خانم نے سابق بہو سعدیہ کو 10 تولہ سونا دینے کے ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف اپیل دائر کی تھی

 

جس پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

 

دوران سماعت چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اس کیس میں دونوں اطراف خواتین کیوں ہیں؟

 

ساس کا اس کیس سےکیا تعلق؟ جس پر وکیل ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ یہ جھگڑا ساس اوربہو کے درمیان ہی ہے، تنازع بھی 10 تولے سونے کا ہے۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا بہو کو طلاق ہو چکی ہے، حق مہر کتنا تھا؟

 

اس پر ساس کے وکیل ذوالفقار نقوی نے بتایا کہ جی طلاق ہو چکی اور تین بچے بھی ہیں، 2 ہزارروپے حق مہر تھا۔

اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ 3 بچوں کی ماں کو 10 تولہ سونا دینے میں کیا مسئلہ ہے۔

بعد ازاں عدالت نے 10تولہ سونا نا دینے سے متعلق ساس صبیحہ خانم کی اپیل خارج کردی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481