اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تعلقات کشیدہ، مالدیپ کا بھارت کو فوجیں نکالنے کا الٹی میٹم

تعلقات کشیدہ، مالدیپ کا بھارت کو فوجیں نکالنے کا الٹی میٹم

بھارت اور مالدیپ کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارت کو اپنی فوجیں مالدیپ سے نکالنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

 

اس حوالے سے مالدیپ کا کہنا ہے کہ بھارت مالدیپ کے علاقے سے بھارتی فوجیوں کو 15 مارچ تک واپس بُلا لے۔

 

 

خبر ایجنسی کے مطابق مالدیپ حکام کی بھارتی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔

 

اس حوالے سے مالدیپ کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر محمد معیزو کی پالیسی کے تحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے خبر پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مالدیپ میں 100 کے قریب بھارتی فوجیوں کا دستہ تعینات ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مالدیپ میں نئے صدر محمد معیزو کی حکومت بننے کے بعد سے بھارت مالدیپ تعلقات کشیدہ ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481