اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایک اور جماعت نے ’بلا‘ مانگ لیا

ایک اور جماعت نے ’بلا‘ مانگ لیا

 

پی ٹی آئی بلے کا انتخابی نشان لینے میں ناکام ہوئی تو ”ہم عوام پاکستان پارٹی“ نے عام انتخابات کیلئے بلے کا نشان مانگ لیا ہے۔

ہم عوام پاکستان پارٹی نے ایک اور درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلے کے نشان سے متعلق ہماری درخواست التوا کا شکار ہے، الیکشن کمیشن اب ہمیں بلے کا نشان الاٹ کردے۔

درخواست کے مطابق 28 دسمبر کو الیکشن کمشین نے ہمیں خط لکھا کہ بلے کا کیس زیر سماعت ہے،

 

سپریم کورٹ نے اب پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس نمٹا دیا ہے۔

ہم عوام پاکستان پارٹی نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ بلے کے نشان سے متعلق ہماری د

رخواست التوا کا شکار ہے، الیکشن کمیشن اب ہمیں بلے کا نشان الاٹ کردے۔

 

واضح رہے کہ ہفتے کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا۔

 

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے انتخابی نشان سے

متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے اہم فیصلہ سنایا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481