اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغان ڈرائیورزکیلئے پاسپورٹ کی شرط،سیکڑوں کارگوگاڑیاں رک گئیں

افغان ڈرائیورزکیلئے پاسپورٹ کی شرط،سیکڑوں کارگوگاڑیاں رک گئیں

طورخم سرحد پر افغان کارگو ڈرائیورز کیلئےپاسپورٹ کی شرط پر عمل درآمد شروع کر دیا گیاہے اور بغیر پاسپورٹ پاکستان میں داخلے کے عادی ڈرئیورز کو روک لیا گیا جس سے سیکڑوں کارگوگاڑیاں رک گئیں، اس حوالے سے افغان حکام کا اعتراض مسترد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان طورخم سرحد پر کارگو گاڑیوں کے افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ کی شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا، پاسپورٹ نہ رکھنے والے ڈرائیورز کو پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق افغانستان سے پاکستان آنے والی سیکڑوں کارگو گاڑیاں طورخم بارڈر پر پھنس گئیں، افغان حکام نے بھی جواب میں پاکستانی کارگو گاڑیوں کو افغانستان داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر دونوں جانب تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی حکام نے افغان ڈرائیورز اور مریضوں کیلئے بھی درست ویزہ پاسپورٹ کی شرط عائد کردی ہے، بغیر سفری دستاویزات کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ ویزا کی شرط پہلے سے عائد تھی۔

 

دوسری طرف افغان سیکیورٹی حکام نے افغان ڈرائیورز کو پاسپورٹ ویزا کی شرط سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کے لئے ویزہ سمیت سفری دستاویزات ناگزیرہیں، حکومت پاکستان نے ویزہ پاسپورٹ شرط میں بار بار توسیع کی،اس کے باوجود افغان حکام اس کو یکطرفہ فیصلہ سمجھ رہے ہیں۔

Hundreds of cargo trucks stopped due to passport requirement for Afghan drivers,افغان ڈرائیورزکیلئے پاسپورٹ کی شرط،سیکڑوں کارگوگاڑیاں رک گئیں

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481