اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا؟ رمیز راجہ کی سلیکٹرز پر شدید تنقید

محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا؟ رمیز راجہ کی سلیکٹرز پر شدید تنقید

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے محمد حارث کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سلیکٹرز پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2023ء کے دوران محمد حارث نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن اسکے بعد اس کو مواقعے کیوں نہیں دیئے گئے؟

انہوں نے کہا کہ نوجوان بیٹر کا سٹرائیک ریٹ 200 سے زائد کا تھا اور اس سٹرائیک ریٹ کیساتھ کوئی بیٹر مستقل مزاجی سے رنز سکور نہیں کرسکتا کیونکہ اس میں رسک ہوتا ہے۔

حارث 20-30 رنز کی اننگز کھیلتا ہے لیکن وہ اس کو طویل اننگز میں نہیں بدل پاتا، پہلے ایک کرکٹر کو 180 کے سٹرائیک ریٹ تک پہنچایا گیا اب اس کو پلان میں شامل نہیں کیا، اس سے کھلاڑی کا بھی نقصان ہوتا ہے۔

سابق چیئرمین نے سوال کیا کہ اگر آپ کے پلان میں صائم ایوب ہیں تو محمد حارث کو کیوں چھوڑ دیا؟۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481