اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیپلزپارٹی کا راولپنڈی کی 7 قومی اور 15 صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان

پیپلزپارٹی کا راولپنڈی کی 7 قومی اور 15 صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی نے راولپنڈی کی 7 قومی اور 15 صوبائی اسمبلی کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا،

این اے 52 سے راجہ پرویزاشرف کو ٹکٹ جاری جبکہ این اے 23 سے پارٹی اپنے امیدوار کا فیصلہ نہ کرسکی۔

پیپلز پارٹی نے راولپنڈی کی سات قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔

این اے51 سے مہرین انور راجہ، این اے 52 سے راجہ پرویز اشرف کو ٹکٹ مل گیا جبکہ این اے 53 سے پارٹی اپنے امیدوار کا فیصلہ نہیں کر سکی۔

این اے 54 سے سید قمر عباس کو ٹکٹ دے دیا گیا، این اے 55 سے بابر سلطان جدون اور این اے 56 سے سمیرا گل کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

اسی طرح پیپلزپارٹی کی جانب سے این اے57 سے مختارعباس کو ٹکٹ دیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے راولپنڈی کی 15 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

فہرست کے مطابق پی پی ون سے محمد طارق، پی پی 2 سے سردار ذوالفقار حیات، پی پی 3 اٹک سے حیدرعلی کو ٹکٹ مل گیا

 

جبکہ پی پی 4 اٹک سے حاجی ملک ریاست علی کو بھی پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا گیا۔

پی پی 7 راولپنڈی سے چوہدری ظہیر محمود اور پی پی 8 سے خرم پرویز راجہ کو ٹکٹ دے دیا گیا،

 

پی پی 9 راولپنڈی سے چوہدری سرفرازاحمد خان اور پی پی 12 راولپنڈی سے ملک شاہد نواز کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

اسی طرح پی پی 13 راولپنڈی سے سید قمر عباس جبکہ پی پی 14 سے ملک قاسم ادریس کو ٹکٹ ملا ہے،

 

پی پی 15 راولپنڈی سے نمبردار انعام ملک اور پی پی 16 سے عامر فدا پراچہ پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

 

اس کے علاوہ پی پی 17 راولپنڈی سے راجہ عامرکریم اور پی پی 18 سے راجہ شاہد پپو کو ٹکٹ جاری کیا گیا

 

جبکہ پی پی 19 راولپنڈی سے محمد اقبال خان کو پاکستان پیپلزپارٹی کا ٹکٹ مل گیا۔

 

واضع رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481