اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کے دلائل کی قدر کرتے ہیں: حماس

عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کے دلائل کی قدر کرتے ہیں: حماس

 

حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ عدالت میں جنوبی افریقہ کے دلائل اور دستاویزی شواہد کی بہت قدر کرتے ہیں۔

عالمی عدالت انصاف کی کارروائی پر غزہ سے اپنے بیان میں حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے دلائل دنیا کے سامنے غزہ میں صہیونی قتل عام کو ثابت کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں ہمارے لوگوں کی نسل کشی اور نسلی تطہیر کے جرائم کا ارتکاب کیا۔

جنوبی افریقہ نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور اسرائیلی جرائم کو مسترد کیا۔

 

عزت الرشق نے کہا کہ جنوبی افریقہ نےعدالت میں اپنے اصولی موقف کی صداقت کو ثابت کیا۔

دنیا نے آج اسرائیلی جارحیت کو روکنے کےلیے درست اور قابل اعتماد وجہ کا مشاہدہ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481