اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

BAP کو ’’گائے‘‘ کا انتخابی نشان واپس مل گیا

BAP کو ’’گائے‘‘ کا انتخابی نشان واپس مل گیا

BAP کو ’’گائے‘‘ کا انتخابی نشان واپس مل گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے ’’آنکھ‘‘ کا نشان واپس لے کر ’’گائے‘‘ کا انتخابی نشان بحال کردیا۔

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 جنوری کو جاری انتخابی نشانات کی فہرست میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو ’’آنکھ‘‘ کا نشان الاٹ کیا گیا تھا،

جس پر باپ پارٹی کے لیے ’’گائے‘‘ کا انتخابی نشان بحال کرنے کی درخواست کی گئی۔

 

الیکشن کمیشن نے بی اے پی کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بی اے پی کا گائے کا نشان بحال کردیا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی بلوچستان عوامی پارٹی ایک بار پھر گائے کے نشان پرانتخابی میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری کو پولنگ ہوگی،

جس کیلئے کاغذات نامزدگی اور دیگر مراحل پر کام جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481