اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دانیال عزیز کا ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

دانیال عزیز کا ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے عام انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم میں دانیال عزیز کو نظر انداز کر دیا گیا جس کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے نارووال کے حلقے سے دانیال عزیز جبکہ گجرات سے چودھری جعفر اقبال کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ ہسپتال میں تھا اس لئے پارٹی ٹکٹ کیلئے اپلائی نہیں کر سکا تھا، انجان آدمی کو میری جگہ ٹکٹ دیا گیا ہے، یہ بھی کہا کہ یہ ن لیگ میں پاور پولیٹکس ہوئی، جو پرانے ہیں، انہوں نے اپنا زور کیا ہے، ضد پکڑ لی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے سب سے اہم معاملہ مہنگائی ہے، میں انتخابات میں حصہ لوں گا، میں نے مہنگائی ختم کر کے دکھانی ہے، اگر مہنگائی پر بات کرنے پر یہ سلوک ہوتا ہے تو ٹھیک ہے، میں بات کرتا رہوں گا، میں این اے 75 سے الیکشن لڑوں گا۔

دانیال عزیز نے مزید کہا کہ میری اہلیہ بھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی، میں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت میں کسی سے بات نہیں کی۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481