اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نادرا کی تیار کردہ انتخابی فہرستوں میں سنگین خامیوں کا انکشاف

نادرا کی تیار کردہ انتخابی فہرستوں میں سنگین خامیوں کا انکشاف

اسلام آباد: نادرا کی جانب سے تیارکردہ انتخابی فہرستوں میں سنگین خامیوں کا انکشاف ہوا ہے،

4 اضلاع میں خواتین کے نام مردوں اور مردوں کے نام خواتین کی انتخابی فہرستوں میں شامل کردیے گئے ہیں۔

نادرا کی جانب سے کئی شہروں میں خواتین اور مرد ووٹرز کے تصویری الیکٹورل رول میں غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے،

جس میں نادرا نے 4 اضلاع میں خواتین کے نام مردوں میں اور مردوں کے نام خواتین کی انتخابی فہرستوں میں شامل کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق شمالی وزیرستان ،اورکزئی ، ٹنڈو اللہ یار اور کوئٹہ میں الیکٹورل رول میں

خواتین ووٹرز کو مردوں جبکہ مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے الیکٹورل رول میں شامل کر دیا گیا ہے،

 

جبکہ کوئٹہ اور اورکزئی میں مرد ووٹرز کو خواتین کی انتخابی فہرستوں میں اندراج کردیا گیا ہے۔

 

انتخابی فہرستوں میں غلط اندراج سے ووٹرز کو انتخابی عمل میں مسائل پیش آنے کے خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن

کی جانب سے نادرا کو انتخابی فہرستوں کو درست کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

انتخابی فہرستوں میں تصحیح نہ ہونے کی صورت میں مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنا پڑے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481