اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ساس چل بسیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ساس چل بسیں

 

امریکا کی سابق خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کی والدہ امالیجا ناوز ( Amalija Knavs) 78 سال کی عمر میں چل بسیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امالیجا ناوز کی موت کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق خاتون اوّل کی والدہ کی موت ریاست فلوریڈا میں ہوئی اور وہ صحت کے مسائل سے دوچار تھیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں میلانیا ٹرمپ نے اپنی والدہ کو ایک مضبوط خاتون قرار دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی دور میں وہ وائٹ ہاؤس کے اوپر کے حصے میں بھی رہی تھیں

اور ان کے سابق صدر سے بہت اچھے تعلقات تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481