اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گرانٹ بریڈبرن نے پاکستان کرکٹ سے راہیں جدا کر لیں

گرانٹ بریڈبرن نے پاکستان کرکٹ سے راہیں جدا کر لیں

 

گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھانے والے گرانٹ بریڈبرن نے پاکستان کرکٹ سے راہیں جدا کرلیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں گرانٹ بریڈ برن نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شاندار باب جو اب ختم کرنے کا وقت آگیا ہے

پانچ سال کے دوران تین مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال ہی نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن کو دوسال کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا

وہ اس سے قبل 2018ء سے 2020ء تک فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، بریڈبرن سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481