اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جمشید دستی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

جمشید دستی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

 

ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف اپیلیٹ ٹربیونل میں جمشید دستی کی دائر 4 اپیلیں منظور کرلی گئیں۔

 

ملتان میں اپیلیٹ ٹربیونل نے جمشید دستی کی دائر 4 اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کےلیے اہل قرار دے دیا۔

 

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے جمشید دستی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

 

واضح رہے کہ جمشید دستی نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 175، 176  کے ساتھ پنجاب اسمبلی کے دو

حلقوں پی پی 269 اور 271 سے اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔

 

جمشید دستی کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا آصف سعید اور عامر خان بھٹہ نے دلائل پیش کیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481